اغوا برائے تاوان کیس ، خاتون سمیت دو ملزمان کو عمر قید ، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو عمر قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی ۔ملزمان نسیم شاہ اور عائشہ کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر سات سالہ آیان کو اغوا کرنے اور چار لاکھ تاوان وصول کر کے اسے رہا کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا دوران سماعت جرم ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے دونوں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔