گوجرانوالہ: سابق وزیراعظم نوازشریف کے حق میں مختلف مقامات پر بینرز لگ گئے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے حق میں مختلف مقامات پر بینرز لگ گئے، بینرز پر عدالتی فیصلہ مسترد کرنے کی تحریر بھی درج ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں سیالکوٹ روڈ، جی ٹی روڈ، ڈی سی روڈ سمیت شہر بھر کے مختلف مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں جن پر نواز شریف قدم بڑ ھا ہم تمھارے ساتھ ہیں، اگر احتساب صرف نواز کا ہے تو ووٹ بھی نواز کا ہے اور عدالتی فیصلہ مسترد کر نے کی تحریر بھی لکھی ہوئی ہیں ۔