سینٹ کا اجلاس ایک دن کے وقفہ کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا
اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ کا اجلاس ایک دن کے وقفہ کے بعد آج بدھ کو دوبارہ شروع ہوگا۔نگران وفاقی وزراء مختلف معاملات پربیانات دیں گے اجلاس سہہ پہر تین بجے پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا اجلاس کے لئے ایجنڈا جاری کردیاگیا ہے۔کارروائی معمول کے ایجنڈے کے مطابق ہوگی جس کے مطابق وقفہ سوالات بھی ہوگا۔