ترک صدر نے یاسر گلر کو نیا آرمی چیف بنا دیا، ہلسکی اکار وزیر دفاع تعینات
انقرہ (سنہوا) طیب اردگان حلف اٹھانے کے بعد ترکی کے بااختیار صدر بن گئے۔ ناقدین کا کہنا ہے اب انہیں حکومت پر بہت زیادہ کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔ انہوں نے پہلے ہی روز فرمان جاری کرتے ہوئے یاسر گلر کو نیا آرمی چیف لگا دیا ہے۔ سابق چیف آف جنرل سٹاف ہلسکی اکار کو وزیر دفاع تعینات کردیا ہے۔ سابق ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف امت دندار زمینی فورسز کے کمانڈر نامزد کردیئے گئے جبکہ متین گورائی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف لگا دیئے گئے۔ اب آرمی چیف کی ملازمت کا دورانیہ 9 برس کردیا گیا۔ کرنلز، جرنیلوں، بریگیڈیئر جنرلز سمیت سینکڑوں افسروں کو ترقی بھی دیدی گئی ہے۔ اپوزیشن نے کڑی تنقید کی ہے۔