سیاسی جماعتوں کے منشور پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری
لاہور (خصوصی رپورٹر) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے 2013کے انتخابات میں مختلف پارٹیوں کی طرف سے پیش کردہ منشور اور اس پر ہونے والے عمل درآمد کے بارے میں ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی طرف سے 2013 کے انتخابات کے سلسلے میں پیش کیے جانے والے منشور اور وعدوں پر کس حد تک عمل ہوا ہے۔آئی پی آر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں بڑے اہتمام کے ساتھ اپنا منشورپیش کرتی ہیں جبکہ اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔2013کے انتخابات کے سلسلے میں پیش کردہ منشور میں تینوں پارٹیوں نے اپنے منشور کا تقریباً چوتھا ئی حصے پر عمل درآمد کیا ہے جبکہ دیگر تین حصوں پر عمل درآمد نہیںکیا گیا ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے کیے گئے بلندو بانگ دعوے کے اس کے پاس معاشی ماہرین کی ٹیم ہے لہذا یہ ٹیم صرف میکرو اکنامکس کا بیس فیصد حاصل کر سکی، جہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے وہ سماجی ڈویلپمنٹ اور غربت کے خاتمے کا دعوی کرتی ہے تو اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کا علی الترتیب 20 اور 30فیصد حاصل کر سکی۔ پچھلے پانچ سال میں معاشی طور پر پاکستان کا ورلڈ بنک میں درجہ تنزلی کا شکار ہوا۔ پی ٹی آئی نے ہیلتھ سروسز میں اور شجر کاری میں بہت اچھی کار کردگی دکھائی لیکن اس کے باوجود پارٹیوں نے جو وعدے کیے تھے ان سے بہت پیچھے رہیں۔