انتہاپسندی کی بڑی وجوہات تعلیم کی کمی اور غربت ہے:سیدعلی ظفر
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی بڑی وجوہات تعلیم کی کمی ، غربت، بڑھتی ہوئی آبادی اور مذہبی عدم برداشت ہیں ، ان پر قابو پانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔وہ کو
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پاکستان کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ کسی بھی رنگ نسل سے تعلق ہو ریاست میں سب برابر ہیں،مذہب کے نام پر انتہا پسندی پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ ہمیں شدت پسندی کو انسانیت کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہیئے،کوئی مذہب بھی دوسرے مذہب کے ساتھ ناانصافی کا درس نہیں دیتا،سب کا مذہب محبت اور امن سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کی بہتری کے لئے اقدامت کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ صرف ہاتھ نہیں ملاتے ایک دوسرے کو احساس دلاتے ہیں کہ کتنی قربت ہے لوگوں کے درمیان۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کمشن کے لئے حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کمشن کوآزاد اور خودمختار بنائے ۔