ایک تصویر ایک کہانی
پاکستان جب معرض وجود میں آیا اس کے ساتھ ہی قبضہ مافیا متحرک ہو گیا اور تب سے اب تک کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں کی خاص طور پر لاہور کے کسی بھی بازار یا سڑک پر چلے جائیں قبضہ مافیا نے فٹ پاتھ پر تو قبضہ کیا ہوا لیکن دکانوں سامنے مین سڑک گاڑیاں کھڑی کرکے اور دکانوں کا سامان رکھ کر راستہ بند کیا ہوا ہے سرکاری اہلکار اگر ایک دن صفائی کر بھی دیں تو دوسرے روز پھر فٹ پاتھ پر اڈے لگا لئے جاتے ہیں قصور وار کون ہے قبضہ مافیا سرکاری اہلکار یا حکومت خود اس تصویر میںپورے نیلا گنبد کے روڈ پر مکمل فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہوا ہے جہاں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے ماہوار بھتہ لینے والے بھی کہتے ہیں کہ اوپر تک دینے پڑتے ہیں۔ سیاسی حکومت کو تو کوئی مجبوری ہو گی مگر اب عبوری حکومت ہی اس پر سختی سے عمل کرائے اور تجاوزات کا لاہور میں خاتمہ کرے دے کیا ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔(اعجاز لاہوری)