ممبئی میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، ہلاکتیں 35 ہو گئیں
ممبئی(صباح نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں چار روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے جبکہ 56 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند جبکہ پروازیں معطل کرنا پڑ گئیں۔بھارتی شہر ممبئی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے، چار روز سے جاری بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا ہے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 56 زخمی ہیں۔ ٹرین سروس معطل اور وزارت تعلیم نے سکول اور کالجز بند کرا دئیے۔ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ حکام کے مطابق بارش اور ہواؤں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔