میانمار: روہنگیا بحران کی رپورٹنگ کرنے والے 2 صحافیوں کو مقدمے کا سامنا
ینگون(این این آئی) میانمار کی عدالت نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں پر روہنگیا کے خلاف قتل عام کی رپورٹنگ کے دوران رازداری برتنے کے ملکی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے کے احکامات دے دیئے۔اے ایف پی نے رپورٹ میں کیا ہے کہ مذکورہ فیصلے کے دن کو ملکی تاریخ میں آزادانہ صحافت کا سیاہ دن قرار دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ میانمار کے شہری صحافیوں 32 سالہ وا لون اور28 سالہ یا سوئی او کو دسمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے پاس رخائن اسٹیٹ میں سیکیورٹی آپریشن سے متعلق حساس نوعیت کی دستاویزات تھیں۔