جنوبی افریقہ: طیارہ تباہ، ایک شخص ہلاک،20زخمی
جوہانسبرگ (سنہوا) پریٹوریا کے علاقہ انڈر بوم میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک 20 افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایمرجنسی سروس 24EL کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا جنوبی افریقہ کے شمال مغربی علاقے میں طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔