اولڈہم:ممتاز کالم نگار زبیر بھٹی کے انتقال پر پریس کلب کے عہدیداروں کا افسوس
اولڈھم ( نما ئندہ خصوصی) پریس کلب آف پاکستان یوکے کی طرف سے ممتازصحافی کالم نگار اور ماہنامہ خوشبو کے مدیراعلی زبیر بھٹی کی اچانک وفات پر شدید دکھ اور درد کا اظہار کیا گیا۔ مرحوم زبیر بھٹی نہایت ملنسار اور ادبی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی نہایت سلجھے اور امن پسند بھائی چارے سے گزاری۔ پریس کلب کے سرپرست و شریک بانی وسیم الطاف خواجہ چودھری یوسف اعجاز افضل حسن چودھری قائم مقام صدر عارف پندھیر چودھری سینئر نائب صدر تاثیر چودھری سیکرٹری جنرل محمود اصغر چودھری مرزا شاید سیکرٹری خزانہ ناہید چودھری اور کلب کے دوسرے تمام ممبران و ارکان نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔