نگران وزیر یوسف شیخ حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ اپنی آمد کے بعد وفاقی وزیر نے دفتر امور حجاج پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر سید امتیاز شاہ کے ہمراہ مؤسسہ جنوب ایشیاء کے چیئر مین رافع بدر سے اہم ملاقات کی۔منگل کو دورانِ گفتگو انہوں نے مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بات کی۔ وفاقی وزیر نے سرکاری سکیم کے عازمینِ حج کے لئے کرایہ پر لی گئی رہائشی عمارتوں ،ٹرانسپورٹ دفتر اور کیٹرنگ کمپنیوں کے کچن کا بھی دورہ کیا۔