عوام کو اندھیروں سے نکالنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے: ثروت قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے بغیر معاشی استحکام وترقی ممکن نہیں ہے ،سپریم کورٹ کے ڈیم بنانے کے فیصلے و اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیںعوام کو اندھیروں سے نکالنے اور ان کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،70سالوں ملک کے ساتھ مذاق ہورہا ہے جمہوریت کے علمبرداروں نے ڈیم تعمیر کیوں نہیں کئے ،پاکستان میں پانی کی قلت میں اضافہ بڑھتاجارہا ہے مگر عوامی نمائندے بے حسی کا شکار ہیں ،عوام کو بنیادی سہولتیں ڈیم ،کی تعمیر توانائی کے بحران کا خاتمہ نہ کرنیوالوں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔