پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ واساتذہ کا ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) RFG ہائی سکول عقب جنرل ہسپتال فیروزپور روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلری دیکھی۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے اقراء تعلیم الاطفال جوڑے پل کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 100 تھی۔