صوفی نقیب اللہ شاہ کے 24ویں سالانہ عرس کی تقریبات
لاہور (خصوصی رپورٹر) فقیر صوفی نقیب اللہ شاہ کے 24ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز نقیب آباد شریف قصور میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں سجادہ نشین صوفی نقیب الرحمان شاہ اور صوفی اسد شاہ مہمانان خاص تھے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پرچم کشائی اور خصوصی دعا سے تقریبات کا افتتاح ہوا۔ درباری قوال مشتاق نے منقبت پیش کی۔ اندرون اور بیرون ملک سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی ۔ عرس کی تقریبات جمعۃ المبارک کی صبح نماز فجر تک جاری رہیں گی۔