انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کا قیام نئے روشن باب کا آغازہے:ساجدہ حیدر
لاہور (پ ر) انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کا قیام حکومت پاکستان کے ایکٹ31 کے تحت عمل میں آیا ہے۔ یہ ادارہ درس وتدریس کی دنیا میں ایک نیا باب کھولے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کو ہائر ایجوکیشن کمشن کی سند بھی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ اور سینٹ نے بھی اسے بھاری اکثریت سے منظوری دی ہے۔ پریس بریفنگ میں پروفیسر ساجدہ حیدر وائس چانسلر، پروفیسر پرویزوندل پرووائس چانسلر، پروفیسر ظفر اقبال ڈین اور کوآرڈینیٹر سکول آف ڈیجیٹل اینڈ سنیمیٹک آرٹ، پروفیسر سعدیہ کامران پاشا کوآرڈینیٹر سکول آف آرٹ، سیدفوادحسین کوآرڈینیٹر سکول آف آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ اربن ازم، صبا سمیع کوآرڈینیٹر سکول آف کلچر اینڈ لینگوئج، پروفیسر مشتاق صوفی سکول آف کلچر اینڈ لینگوئج، پروفیسر شاہد ندیم سکول آف ڈیجیٹل اینڈ سنیمیٹک آرٹ اور آغا رضا عباس ڈگری انچارج گیم ڈیزائن شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ساجدہ وندل نے بتایا کہ کس طرح اس طرح ادارے نے صرف تین سال کی قلیل مدت میں وفاقی حکومت کا چارٹر حاصل کیا۔ پروفیسر ساجد نے اداریکی انفرادیت اور تعلیم کے موجودہ نظام کو بنانے کے عزم پر بھی روشنی ڈالی۔ آئی اے سی کا سہ زبانی اپروچ (اردو، پنجابی اور انگریزی) علم اور عمل کے انضمام، اپنی پہچان پر غور اور تعلیم کا انڈسٹری سے تعلق پر خاص زور ہے۔