مکرمی! کینال بنک گلی نمبر 2, 3 اور اس سے ملحقہ پچھلی گلی بلاک ایکس کا بجلی کی ترسیل کا نظام پچھلے ڈیڑھ دو ماہ خراب ہے۔ چند گھروں کی بجلی اکثر غائب رہتی ہے‘ اگر ہوتی ہے تو ولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ الیکٹرانک چیزیں جلنے کا خطرہ رہتا ہے جنہیں مجبوراً بند کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار شکایت درج کرائی‘ عملہ ٹھیک کرنے آتا بھی ہے لیکن شاید انہیں ابھی تک اصل خرابی کا علم نہیں ہو پایا ۔ کبھی سارا سارا دن اور کبھی ساری رات ان چند گھروں کی بجلی غائب رہتی ہے۔ گزشتہ رات بھی ساری رات بجلی غائب رہی اور صبح چار بجے آئی اور گیارہ بجے پھر غائب ہوگئی۔حکومت نے اگر لوڈشیڈنگ ختم کر ہی دی ہے تو انتظامیہ کو اب ترسیلی نظام درست کرلینا چاہیے تاکہ اس عذاب سے مستقل نجات مل سکے۔ اہل علاقہ کی چیئرمین لیسکو سے درخواست ہے کہ خدارا حبس کے اس موسم میں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ (اہل علاقہ کینال بنک گلی نمبر2, 3 اور عقب ایکس بلاک لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024