مکرمی! جناب پانی انسان، جانور، پرندے، درخت، پودے، تعمیرات میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ پانی کے بغیر کوئی سانس لینے والی چیز زندہ نہیں رہ سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کریم اپنی رحمتوں کے سمندر سے ہم انسانوں پر آسمان سے پانی برساتا ہے جسے ہم پیتے ہیں اور سب شاداب ہوتے ہیں یہ قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے ایسی نعمت جس کی ہم نے نہ تو کبھی قدر کی اور نہ شکر ادا کیا۔ جب انسان اللہ کریم کا شکر ادا کرتا ہے تو اللہ پاک اپنے بندوں پر مزید مہربان ہوتا ہے اور اپنی کریمی کے صدقے میں بے شمار مہربانیاں فرماتا ہے۔ غور کرنے والوں کیلئے قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں جن پر کبھی غور ہی نہیں کرتے ہم تو بس مغربی لباس کے ڈیزائن، نئے نئے کھانے پکانے اور کھانے کی خواہشات بڑی بڑی گاڑیاں اور بنگلے خریدنے میں مگن ہیں۔ ایئر کنڈیشن گاڑیوں، سرد دفتروں، ٹھنڈے گھروں میں زندگی گزارنے والوں کو پیپل، برگد اور شیشم کی گھنٹی چھائوں کے لطف کا کیا اندازہ ہو سکتا ہے جو ہمیں اللہ کریم نے عطا فرمایا ہے۔ اس لئے اب نئی نسل کو اللہ پاک کی نعمتوں کے بارے سوچنا ہوگا۔ سب سے پہلے ہمیں پانی کیلئے انقلابی سوچوں کو اپنانا ہوگا اور ایسی خفیہ قوتوں کا رابستہ روکنا ہوگا جو ہمیں ڈیم بنانے سے روکتی اور ہماری نسلوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں۔ بھارت ڈیم پر ڈیم بنا رہا ہے اور ہماری تباہی کا انتظار کر رہا ہے کالا باغ ڈیم کے دشمنوں سمیت وطن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کا محاسبہ کریں ۔ (ڈاکٹر محمد قاسم عقب اشالمار افتخار پارک)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38