جاپان: شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 141 ہو گئی
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے مغربی علاقہ کراشبیکی میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں منگل کی صبح تک کم از کم 141 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔ منگل کی صبح تک بارش سے ہونے والے حادثوں میں کم از کم 141افراد ہلاک اور ہزاروں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اگرچہ بارش کی شدت میں تھوڑی کمی آئی ہے اور ریلیف اور ریسکیو ٹیم ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔جاپان میں 1982 کے بعد سے یہ سب سے بڑا قدرتی واقعہ ہے جس میں 20 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم شنزو آبے نے اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔مرکزی کابینہ سکریٹری یوشی ہدے سوگا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مسٹر آبے نے بیلجیم، فرانس، سعودی عرب اور مصر کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے ہونے والے اقتصادی نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے. سیلاب سے مذکورہ علاقے کے 11,220مکانوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔بارش کے بعد سیلاب سے صنعتی دنیا بھی کافی متاثر ہوئی ہے اور ہیروشیما میں مزدا موٹر کمپنی نے ہیڈ آفس بند کر دیا ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے کئی پلانٹوں میں کام کاج کو روک دیا تھا اور آج بھی دو مزید پلانٹوں کو بند کرنے کی بات کی جا رہی۔