25جولائی کو عوام روایتی سیاستدانوں کو عبرتناک شکست دیں گے،زبیر فاروق
اسلام آباد(نا مہ نگار)حلقہ این اے 54سے آزاد امیدوارزبیر فاروق نے کہا ہے کہ 25جولائی کو اسلام آباد کے عوام روایتی سیاستدانوں کو عبرتناک شکست دیں گے،اللہ نے موقع دیا تو حلقے کے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔زبیرفاروق خان نے کہا کہ ہم منتخب ہو کر اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں ضرورت کے تحت چھوٹے بڑے ہسپتال بنائیں جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں میں بسنے والے مردوخواتین ہسپتال پہنچتے پہنچتے زندگی کی بازی نہ ہار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اثرورسوخ کے خاتمے کیلئے عوام کیلئے قومی ہیلتھ کا رڈ بنایا جا ئیگا تا کہ ہر شخص کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں ،نا بینا پن ، زہنی بیما ریوں اور جسمانی خرابیوں کی روک تھام کیلئے قومی پروگرام شروع کیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ تمام بنیا دی مراکز صحت میں سے کم ازکم نصف کو زچہ و بچہ سینٹرز میں تبدیل کرایاجائیگاجو24گھنٹے سروس دینگے ۔