فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم اسنادکل ایوان صدر میں ہوگی
اسلام آباد (نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد، توصیفی اسناد اور اعزازات کل ایوان صدر میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین مہمان خصوصی ہوںگے۔ بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ تقریب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2017ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سونے،چاندی، اور کانسی کے تمغہ جات، توصیفی اسناد ، لیپ ٹاپ اور نقدانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں طلبہ مزید رہنمائی کیلئے بورڈ کے نمبر 051-9269505 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔