مسلم ہینڈزکے زیر اہتمام پاکستان بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم ہینڈزکے زیر اہتمام پاکستان بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے اسلام آباد میں قائم مسلم ہینڈز کے سکول آف ایکسی لینس کے احاطے میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم اگست کے اختتام تک جاری رہے گی اور ہمارا ٹارگٹ اس دفعہ 5000پودوں کی شجرکاری کرنا ہے۔ ملک اس وقت شدید موسمیائی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہے ، گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے چنانچہ اس مسئلے سے نمٹنے کا حل ملک بھر میںشجرکاری کرنااور پہلے سے موجود جنگلات کا تحفظ کرنا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے سابق طالب علموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے مسلم ہینڈز کو خصوصی طور پر98نایاب پودوں کا عطیہ دیا۔