گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا
لاہور (نامہ نگار)گلشن راوی کے علاقہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتباہ ہو گیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ گلشن راوی کے علاقہ گلفشاں کالونی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔