چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات سے محروم
فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رحمان پور میں ڈاکوؤں نے عبدالمجید کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، موبائل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب میاں بیوی سے نقدی، زیورات چھین لئے۔ کچی کوٹھی کے قریب ناکہ بندی کر کے ویگن سواروں سے نقدی زیورات لوٹ ک ر لے گئے۔ فیروز والا کے علاقہ میں نوجوان کو روک کر لوٹ لیا، فرار ہو گئے۔