ڈی آئی جی ریلوے پولیس کا سٹیشن کے ملحقہ علاقوں کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کی ہدایات پر ڈی آئی جی سکیورٹی ریلوے پولیس محمد سلیم نے ریلوے سٹیشن لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک جام جیسے مسائل کے حل کے لئے پاکستان ریلوے ٹریفک پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو ٹریفک انتظامات کے بارے مکمل بریفنگ دی