تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے سڑک عبور کرتے ہوئے معمر خاتون کوٹکر مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے سڑک عبور کرتے ہوئے 75 سالہ معمر خاتون حمیداں بی بی کوٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ہے۔