پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 12 مغوی مزدور بازیاب
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پررحیم یار خان، راجن پور پولیس اورسپیشل آپریشن یونٹ کے جوانوں نے کچے کے علاقے میںڈاکوئوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد صادق آبادکی بستی ڈنگڑہ سے اغوا ء ہونے والے 12 مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 اور 5 جولائی کی درمیانی شب اسلحہ سے لیس بدنام زمانہ اغواء کارکشتیوں کے ذریعے بستی ڈنگرہ موضع نظر محمد جھلن میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 10 افراد غلام فرید، نذیر احمد، ناصر، منور، شاہد، امین، امیر بخش، محمد نواز، قیصر اور یوسف کو اغواء کر کے جزیرہ کچی لُنڈ لے گئے جبکہ اس سے دو روزقبل اغواء کاروں نے عبد الحکیم اور اس کے والد جان محمد بگٹی کو بھی اغواء کیا تھا۔ آپریشن جاری رکھا اور بالاخرتمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس ٹیموں کی جانب سے مسلسل دبائو اور تعاقب کے باعث ڈاکو اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو نے پر مجبور ہو گئے جبکہ پولیس ٹیموں کی جانب سے ڈاکوئوں کا تعاقب تاحال جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے مغویوں کو خطرناک ڈاکوئوں کے قبضے سے بازیاب کروانے کے لئے آپریشن میں حصہ لینے والی راجن پور اور رحیم یار خان اضلاع کی پولیس ٹیموں، سپیشل آپریشنز یونٹ کے جوانوں اور دونوں اضلاع کے ڈی پی اوز کو شاباش دی۔