تجاوزات کے خلاف کاروائیاں،سامان ضبط
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ شعبہ انفورسمنٹ برانچ کے عملے کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں رواںماہ کے دوران کینٹ کے مختلف علاقوں سے سا ما ن ضبط کر لیا گیاتر جما ن کینٹ بو رڈ قیصر محمو د کے مطا بق کنٹو نمنٹ بو رڈ کی تجا وزات کے خلاف مہم بھر پو ر اندا ز میں جا ری ہے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ برا نچ کے عملہ نے تجا وزا ت کے خلا ف کینٹ کے مختلف علا قو ں 22 نمبر، مصریال روڈ،ا لہ آبا د با زا ر ، ویسٹر یج با زا ر ، محفوظ روڈ ، حیدر روڈ ، بینک روڈ ، آدم جی روڈ ، ہا تھی چو ک ، چو ہڑ چو ک ، صدر بکرا منڈی کے علا قو ں سے 74 ریڑھیاں ،567 کائونٹر ،جنگلے ،پھٹے ، بینچ وغیرہ اور دیگر سامان کنٹو نمنٹ بو رڈ کے سٹو ر میں منتقل کر دیا ہے جبکہ 2,14,580/- روپے کی ریکوری بھی کی۔