پاکستانی فیملی نے ورلڈ کپ فٹبال سیمی فائنل کے ٹکٹ حاصل کرلئے
لاہو ر(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کراچیکیآرٹسٹ وکیل فاروقی، فٹبال آر گنائرقیصر فاوروقی، قاضی مستحسن فاروق اور بہن دانشمند فاروقی نیفیفا ورلڈ کپکے سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے ٹکٹ حاصل کرلئے۔ فاروقی کا کہنا تھا کہ میں یہاں تین دن سے چکر لگا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں ٹکٹ لیکر ہی رہوں گا ۔اور بالاخر میں نے اپنے تین بھائیوںا ور ایک بہن کیلئے ٹکٹ حاصل کرلیا۔ سیکنڈ کیٹیگری کا ایک ٹکٹ جس کی مالیت 480 ڈالرز تھی انہیں 510 ڈالرز میں پڑا ہے لیکن چونکہ ہم روس ورلڈ کپ میچز دیکھنے آئے تھے اس لئے ٹکٹ کا حصول ضروری تھا۔ کراچی میں کام کرنے والے ٹریول ایجنٹ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور ان سے چاروں بھائی بہن کے 14 دن کے جس میں دس دن روس میں قیام اور چار دن دبئی میں قیام کے 14 لاکھ 9 نو ہزار وپے لئے لیکن ہمیں فین آئی ڈی اور ٹکٹ کچھ نہیں دیا۔چونکہ ہمیں ورلڈ کپ فٹ بال کے میچز دیکھنے تھے اس لئے ہم نے دوسرے ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے فین آئی ڈی پر روس پہنچے لیکن ٹکٹ نہیں دیئے اور ٹکٹ ہم نے روس میں خریدنے کا فیصلہ کیا۔اب کراچی واپس جاکر ہم اس ایجنٹ سے نہ صرف اپنی رقم نکلوائیں گے بلکہ ان کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس کرکے انہیں جیل کی ہوا کھلوائیں گے۔