سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے رواں سال انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھتاہوں کہ میرا وقت بھی آگیا ہے کہ میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں‘نومبر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول میرے کیر یئر کی آخری سیریز ہو گی اورتب تک میں ہر ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں ۔رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کیر یئر میں 418وکٹیں لے رکھی ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بائولر ہیں ۔