بلدیہ لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، 9 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
لاہور(خبر نگار) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سردار نصیر احمدکی زیر نگرانی ایم او (آر) احسان سرور زیدی اور تمام زونل آفیسرز (ریگولیشن)نے لاہورکے نو زونز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن جوڑے پل، میکلوڈ روڈ، غالب مارکیٹ، سبزہ زار، لیاقت چوک، باگڑیاں موڑ، راوی روڈ، وحدت روڈ، شالیمار لنک روڈ اور باٹا پورپرجن دکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے پختہ تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں ان کو مسمار کیا گیااور9ٹرک سامان قبضہ میںلے کر متعلقہ زونز کے سٹوروں میں جمع کروا دیا گیا۔