یونان تاجروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: عرفان یوسف
لاہور( کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے 15رکنی وفدنے نجی شعبے کے باہمی روابط بڑھاکر تجارتی سرگرمیاں میں اضافے کیلئے یونان کی وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل اکنامک افیئرز کے سیکریٹری جنرل مسٹرآئیانوس برجوس( Ioannis Brachos )سے ملاقات کی۔ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔