ہالی ووڈ سٹار جارج کلونی ٹریفک حادثے میں زخمی
لاہور (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اٹلی میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں،انہیں کچھ دیر ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر منتقلی کی اجازت دیدی گئی۔ اٹلی کے علاقے سارڈینیا میں جارج کلونی کی موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہواجس میں وہ زخمی ہوگئے۔ٹریفک حادثے میں جارج کلونی کو شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے۔57 سالہ جارج کلونی فلم کی شوٹنگ کیلئے جا رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر ماری۔