میپکو افسران اور ملازمین نے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) افسران اور ملازمین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیاہے۔ میپکو افسران کی جانب سے 4دن جبکہ ملازمین کی جانب سے 2دن کی تنخواہیں دیامیربھاشاڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے دینے کا اعلان کیاگیاہے ۔ میپکو افسران اور لیبریونین نے متفقہ طورپر ان اہم قومی منصوبوں کے لئے دینے کا فیصلہ کیاہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے افسران اور ملازمین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ قومی مفاد کے منصوبے ہیں جنہیں مکمل کرنے کے لئے ہر شخص کو حصہ ڈالنا چاہیے۔
میپکو/ حصہ