سندھ میں اسپتالوں کے سربراہان کے تبادلے
کراچی ( وقائع نگار)سندھ کی نگران حکومت نے محکمہ صحت میں سیاسی بنیاد پر تعینات افسران کے تبادلوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ان تبادلوں کا مقصد 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو شفاف بنانا ہے ۔صوبے بھر میں تمام سرکاری اسپتالوں کے انتظامی سربراہوں اور 27 ڈسٹرکٹ کے ہیلتھ آفیسر کے تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے سول اسپتال،لیاری اسپتال،سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال،لیاقت آباد اسپتال،نیو کراچی اسپتال سمیت چھوٹے بڑے اسپتالوں کی تعداد 39 ہے جبکہ محکمہ سندھ کے ماتحت چلنے والے تمام پروگرام کے سربراہان کو بھی تبدیل کیا جائے گا ۔ ان تبادلوں کا مقصد 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔
تبادلے