کرکٹ، فٹبال، سکواش کی طرح ہاکی کو بھی میڈیا پر بھرپور پرموشن ملنی چائیے،شہباز احمد سینئر
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکِستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ ہمیں صحتمند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا ، ہمیں پاکِستان میں ہاکی کو دوبارہ زندہ کرنے اور مظبوط بنانے کیلئے حکوْمتی اداروں کی خصوصی توجہ درکار ہے۔ سیکر ٹری، پی ایچ ایف، اس سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والے7 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کی مارکیٹِنگ کی کمپنی ایڈ ماسٹر سپورٹس مارکیٹنگ کے سی ای او شجاعت حسین اور مارکیٹنگ ٹیم سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔راولپنڈی میں ستمبر 2018 مںمنعقد ہونے والا7 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، ہاکی کے فروغ اور بہبوْد کیلئے بہترین قدم ہے۔ اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے کہا کہ کرکٹ، فٹبال، سکواش کی طرح ہاکی کو بھی میڈیا پر بھرپور پرموشن دی جانی چاہیئے۔