سینیاکووا اور کریجسی کووا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
لندن (اے پی پی) کترینا سینیاکووا اور بربورا کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پری کوارٹر فائنل میں سینیاکووا اور کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے جمہوریہ چیک کی لوسی ہراڈیکا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سو وائی کو 6-4 اور 6-3 سے ہرایا۔