معاوضہ نہ ملنے پر صائمہ خان کا پروڈیوسرسے جھگڑا،شونہ کیا
ملتان(نیوزرپورٹر)نازتھیٹرڈی جی خان میں مرکزی کردارادا کرنے والی اداکارہ صائمہ خان نے پروڈیوسر سے جھگڑا کرنے کے بعد ڈرامے میں شونہ کیا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ شب معاوضہ نہ ملنے پر پروڈیوسرعلی عباس سے جھگڑا کیا۔ اورواضح کردیا کہ معاوضہ ملنے پر ہی وہ ڈرامے میں کام کرے گی جبکہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے کے اختتام پر تمام معاوضہ ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نے جھگڑے کے بعد سوموار کی شب شونہ کیا۔