حارث طاہر اور محمد نسیم اختر انڈر21 ورلڈ اسنوکر چیمپئن سے آئوٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے حارث طاہر اور محمد نسیم اختر آئی بی ایس ایف انڈر21 ورلڈ اسنوکر چیمپئن سے آئوٹ ہو گئے ۔چین کے شہر جنان میں جاری میگا ایونٹ میں نسیم اختر کا سفر لاسٹ32رائونڈز میں جبکہ حارث طاہر کا سفر پری کوارٹر فائنل میں ختم ہوا ۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاسٹ32رائونڈز میں حارث طاہر نے ایرام کے مہران ارشدی کوسخت مقابلے کے بعد4-3سے شکست دے کر پری کوارٹر میں جگہ بنائی۔اسی رائونڈ میں پاکستان کے محمد نسیم اختر کو ہانگ کانگ کے چیونگ کا واای نے 4-3سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے حارث طاہر کو چین کے وو یی زی نے 4-1سے با آسانی مات دے کر میگا ایونٹ سے آئوٹ کر دیا ۔واضح رہے کہ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے کیوسٹ محمد عمر لیگ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے ۔