فیفا ورلڈکپ2018ء دوسرے سیمی فائنل کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈکپ2018ئء کا دوسرا سیمی فائنل آج بدھ11 جولائی کو ماسکو کے لازہانی اسٹیڈیم میں1966ئء کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور دوسری بار سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی یورپیئن طاقت کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم اپنے کپتان ہینری کین کی شاندار فنشنگ کی وجہ سے فیورٹ ہے تاہم1998ء کی سیمی فائنسٹ ٹیم کروشیا اپنی منظم اور جوابی حملوں کی وجہ سے انگلش ٹیم بھاری ثابت ہوسکتی ہے یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجے شروع ہوگا۔ کروشیا نے گروپ ڈی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے مکمل 9 پوائنٹس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی بعد ازاں رائونڈ آف 16 میں کروشیا نے اپنے سے زیادہ طاقتور ٹیم ڈنمارک کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں شکست دی اور کوارٹر فائنل میں میزبان روس کو بھی پنالٹی شوٹ آئوٹ کے مرحلے میں آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے گروپ جی میں بیلجیئم جیسی ناقابل شکست ٹیم کے ہمراہ دوم پوزیشن حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔