سی ایم سی دیا میر اور بھاشا ڈیم فنڈ کے لئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گی
کراچی(پ ر)سی ایم سی(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ملازمین نے معزز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی اپیل پردیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کردی ہے۔ اس طرح CMC نجی شعبے کی وہ پہلی فرم بن گئی جس نے اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے CMC کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سیّد جاوید اقبال نے کہا :’’پاکستان پانی کے بد ترین بحران کا سامنا کررہا ہے، جو ملک کے مستقبل کو متاثر کرے گا۔