صادق سنجرانی سے سندھ ،بلوچستان کول مائینز آنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کوٹری(نامہ نگار)سندھ ،بلوچستان کول مائینز آنرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے قائم مقام صدر پاکستان و چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کی وفد میں شکیل احمد خان، فتح شاہ عارف ، مرتضی خان جوگیزئی شامل تھے ۔اس موقع پر سینٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر شبلی فراز، حبیب اللہ آئی آر ایف بی آر، ممبر نیپرا رحمت اللہ بلوچ، چیرمین لاکڑا کول فیلڈ میر عبدالصمد رئیسانی ودیگر بھی موجود تھے۔رہنمائوں نے ملاقات کے دوران قائم مقام صدر میر صادق سنجیرانی کو کول مائینز سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر سندھ کول مائینزآنرز ایسوسی ایشن کے چیرمین میر عبدالصمد رئیسانی اور سرپرست اعلی شکیل احمد خان نے اجلاس کو پاکستان کے مائینز آنرز اورمزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی آگاہی فراہم کی جس پرقائم مقام صدر / چیرمین سینٹ نے تمام شرکا کو یقین دہانی کروائی کہ مقامی سطح پر کول فیلڈ کو درپیش تمام مسائل جلد سے جلد حل کر دیئے جائیںگے ۔