خواتین ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر‘ سکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ فاتح
ملتان (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں سکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو 27 رنز سے اور آئرلینڈ نے یوگنڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہالینڈ میں جاری ایونٹ کے 9ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے 7وکٹوں پر 97 رنز بنائے کیتھیرین برائس 39 پر ناٹ آؤٹ رہیں بیکی گلین نے 28 سکور کیا۔ تھائی لینڈ کی نتایا بوچا تھم نے 3وکٹ لئے جواب میں تھائی لینڈ 70 پر آؤٹ ہو گئی۔ ریچیل سکونہ نے 4 وکٹ لئے۔ ٹورنامنٹ کے 10 ویں میچ میں یوگنڈا نے 8 وکٹوں پر 78 سکور کیا سیارہ میٹ کاف نے 3 وکٹ لئے۔ آئرلینڈ نے 12.1 اووروں میں 2وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا کلیر شیلنگٹن نے 27 رنز بنائے سیارہ میٹ کاف پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔