سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں
بورے والا(نامہ نگار) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں مہمان ملتان ڈسٹرکٹ اور میزبان وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں کھیل کے پہلے ہی روز آئوٹ ہو گئیں تفصیلات کے مطابق پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں قائد اعظم سٹیڈیم ملتان ڈسٹرکٹ اور وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا ملتان ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صرف 76رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ وہاڑی کی ٹیم کی طرف سے بائولر علی عثمان اور سکندر خان نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 6اور 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے جواب میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے 145رنز بناکر آئوٹ ہو گئی جس میں نوید یٰسین نے 50رنز کی اننگز کھیل کر ففٹی سکور کی جبکہ شہزاد 17حسن مشتاق 16عمر صادق 12اور گلریز صدف 11رنز کے ساتھ قابل ذکر سکور رہے۔ ملتان کی ٹیم کے بائولر فرحان علی نے 5اور حاذق حبیب اللہ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ملتا ن کے بیٹس مین فرحان علی طلحہٰ ممتاز نے بالترتیب 15اور 12رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہو ئے جبکہ ڈسٹرکٹ ملتان کی ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 39رنز بنا لیے۔ میچ کو پی سی بی ایمپائر کاشف سہیل اور محمد شاہد نے سپروائز کیا جبکہ آفیشل سکورر ملک محمد رمضان تھے۔