آل پاکستان پوٹینشل ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
لودھراں (خبر نگار) آل پاکستان پوٹینشل ٹرافی ٹیپ بال فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ افتتاح مہمان خصوصی شیخ افتخارالدین تاری چیئرمین میونسپل کمیٹی لودھراںنے کر دیا اس موقع پر انکا ڈھول کی تاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شیخ افتخارالدین تاری نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جو قوم کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرتی ہے اس سے منفی سرگرمیاں جنم نہیں لیتی۔مزید ان کا کہنا تھا کے کھلاڑیوں کی جو بھی ضروریات ہوں گی ان کو پورا کریں گے۔دیگر مہمان خصوصی میں ظفر خان چیئرمین فرینڈز گروپ آف کرکٹ آرگنائیزرز لودھراں،علاؤالدین یوسف سابق صدر ڈی سی اے لودھراںتھے اس موقع پرمرزا محمد ادریس، عامر بٹ، کونسلر ملک قاسم، کونسلر عابد لودھرا، تنویر عاشق، چوہدری علی محمد اور جمال خان موجود تھے۔