15ویں ایشین سینئر کراٹے چمپئن شپ آج اردن میں شروع ہو گی
اسلام آباد (این این آئی)15 ویں ایشین سنیئر کراٹے چمپئن شپ (آج) اردن میں شروع ہوگی جس میں ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ٗقومی کھلاڑی سعدی عباس منفی 75 کلوگرام، نصیر احمد 67 کلوگرام، ظفر اقبال 60 کلوگرام، محمد کاشف منفی 55 کلوگرام، اسرار احمد انفرادی کاتا جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں کلثوم منفی 68 کلوگرام اور قراتہ العین منفی 68 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔