عمران خان کا عافیہ کی واپسی کاوعدہ خوش آئند ہے ‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی
کراچی (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے اپنے انتخابی منشورر میں واضح کیا ہے کہ انہیں اقتدار ملا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یہ بڑا اعلان اسلام آباد میں پارٹی منشور پیش کرتے ہوئے کیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار ملا تو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو وطن واپس لائیں گے۔پی ٹی آئی نے دیگر پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی عدالت نے جھوٹے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی، پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کئی بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔سول سوسائتی اور عافیہ موومنٹ کے اراکین نے عمران خان کے اس بیا ن کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی حکمرانوں نے عافیہ کو واپس لانے کے دعوے اور وعدے کئے تھے مگر وفا نہ کئے ۔