ملکی ترقی کیلئے کرپشن سے پاک قیادت ضروری ہے ، مفتی محمدنعیم
کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم سے جماعت اسلامی کے نائب امیراور مجلس عمل کےNA-242کے نامزد امیدوار اسد اللہ بھٹوکی جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ،اس موقع پر اسد اللہ بھٹو نے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کو 15جولائی حسن اسکوائر میں مجلس عمل کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن سے پاک مخلص قیادت کی ضروری ہے،عوام25جولائی کو ایماندار اور اہل قیادت کو ووٹ دیں،ووٹ ایک شہادت اور گواہی ہے اس کے درست استعمال کرکے ہی چور لیٹروں سے ملک کو نجات دلایا جاسکتاہے،کرپٹ عناصر کو اقتدار سونپ کرماضی میں بھگتا ااس بار مذہبی جماعتوں کوبھی حکومت سازی کا موقع ملنا چاہیے ۔