بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 26 افراد اور مشرقی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں27افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھرہو گئے
نئی دلی(اے این این+آن لائن )بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 26 افراد اور مشرقی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں27افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھرہو گئے ۔ ہلاکتوں کا ریکارڈ رکھنے والے قومی ادارے کے مطابق 2005 کے بعد سے ہر سال ایسے واقعات میں تقریبا دو ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بہار میں شدید بارشیں ہوئیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بجلی گرنے سے سب سے زیادہ اموات ضلع روہتاس میں جہاں پانچ افراد آسمانی بجلی کی وجہ سے مارے گئے۔ ریاستی دار الحکومت پٹنہ میں بھی چار لوگ آسمانی بجلی کی زد میں آر کر مارے گئے۔ بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آسام میں سیلاب کی تباہ کاریاں زیادہ ہیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھنے سے آسمانی بجلی گرنے کے وقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔آن لائن کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے دریائے برہم پترا میں سیلاب سے وسیع علاقہ ڈوب گیا۔ ضلع موری گاو¿ں، لکھم پور اور کریم گنج میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔ ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے باعث 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
آسمانی بجلی