پرویز مشرف کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا: پرویز رشید

11 جولائی 2015 (21:40)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر مشرف جمہوریت پر شب خون مار کر اقتدار پر قابض نہ ہوتے تو ملک خون ریزی کا شکار نہ ہوتا ، پرویزمشرف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو اورمسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا -

ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ق لیگ کا حال دیکھ چکے ہیں ،، اب انکا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں جبکہ وہ وردی بھی اتار چکے ہیں ،، رینچر اختیارات میں توسیع سے متعلق انکا کہنا تھا کہ رینجر نے جان کی بازی لگا کر کراچی میں امن قائم کیا ہے ،،